Friday, April 19, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا اعلان آئندہ ہفتے کرینگے، وسیم خان

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا اعلان آئندہ ہفتے کرینگے، وسیم خان
December 14, 2020

لاہور (92 نیوز) چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا اعلان آئندہ ہفتے تک کر دیا جائے گا۔

وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ کے سیٹ اپ میں شامل کیا، اِن کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان بھارت کے درمیان سیاسی مسائل ہیں، بی سی سی آئی پاکستان سے کھیلنے کیلئے اپنی حکومت سےاجازت لیتا ہے۔ ایسی صورت حال میں بھارت سے سیریز مشکل ہے۔

 اُن کا مزید کہنا تھا، جنوبی افریقہ کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، پاکستان ویمنز ٹیم بھی جنوری میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔