Friday, March 29, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر کی زمبابوے  کو دورہ پاکستان کی دعوت

قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر کی زمبابوے  کو دورہ پاکستان کی دعوت
March 10, 2015
یڈیلیڈ(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجرنوید اکرم چیمہ نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوایلسٹرکیمبل سے ملاقات کی ۔ نوید اکرم چیمہ اور ایلسٹر کیمبل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک زمبابوے ون ڈے سیریز پربات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد پی سی بی کے جاری کردہ بیان کے مطابق قومی ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ نے زمبابوےکی ٹیم کوتین ون ڈےمیچزپاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی۔ اگر زمبابوے بورڈ نے دعوت قبول کی تو پاکستان بھی جوابی دورہ کرتے ہوئے زمبابوے جاکر ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔