Friday, May 17, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کی خبروں کی تصدیق کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کی خبروں کی تصدیق کر دی
August 2, 2019
 گوجرانوالہ (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کی خبروں کی تصدیق کر دی ۔ فاسٹ باؤلر نے گوجرانوالہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی لڑکی سے شادی کرنے جا رہے ہیں ۔ نکاح 20 اگست کو دبئی میں ہو گا۔ حسن علی  کا کہنا تھا لڑکی کا نام سامعہ ہے، دبئی میں ملاقات ہوئی سامعہ کو کرکٹ پسند نہیں ، پہلا کرکٹر میں ہی پسند ہوں گا۔ سامعہ سے حسن علی کی پہلی ملاقات دبئی میں ایک ڈنر میں  ہوئی  اور پھردونوں خاندانوں کا میل ملاپ شروع ہوا۔ سوشل میڈیا پر سامعہ کی تصاویر کے معاملے پر فاسٹ باؤلر نے کہا ایک تصویر اصلی باقی سب نقلی ہیں۔ دونوں خاندانوں کا پریشر ہے ،اس لیے ابھی انکی تصویر نہیں دکھا سکتا۔ حسن نے کہا اپنی دلہن کی دیانتداری بہت پسند آئی۔ شادی پر دلہا دلن کس طرح کا لباس زیب تن کریں گے ،یہ بھی حسن علی نے بتا دیا۔ حسن علی نے یہ کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ انکی ہونیوالی اہلیہ کو کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں اور یہ کہ وہ شادی کے بعد انہیں پاکستان میں رکھیں گے۔ حسن علی کا کہنا تھا محبت کے اظہار میں انہوں نے پہل کی۔ حسن علی  کی ہونیوالی اہلیہ سامعہ آرزو خان بھارتی شہری  ہیں، وہ دبئی کی ایک ائیر لائن میں ملازمت کرتی ہیں۔