Thursday, April 25, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشتاق محمد نے زندگی کی 74 بہاریں دیکھ لیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشتاق محمد نے زندگی کی 74 بہاریں دیکھ لیں
November 22, 2017

نیو دہلی (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، اوپننگ بلےباز اور لیگ بریک باؤلرمشتاق محمد نے زندگی کی 74 بہاریں دیکھ لیں۔ انہوں نے بیس سال پر محیط پر اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران ستاون میچز میں تین ہزار چھے سو تینتالیس رنز بنائے جس میں دس سنچریاں اور انیس نصف سنچریاں شامل تھیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق محمد بائیس نومبر انیس سو تینتالیس کو بھارتی ریاست گجرات کے علاقے جونا گوٹھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز صرف تیرہ برس کی عمر میں کیا اور پہلے میچ میں ستاسی سکور بنائے جبکہ اٹھائیس رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔
مشتاق محمد نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز چھبیس مارچ انیس سو انسٹھ کو پندرہ سال کی عمر میں کیا۔ وہ اپنے دور میں ٹیسٹ ڈیبو اور سنچری کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر تھے۔ انہوں نے انیس سو چھہتر سے انیس سو ستتر اور پھر انیس سو اٹھتر سے انیس سو اناسی تک قومی ٹیم کی قیادت بھی کی۔
مشتاق محمد نے ٹیسٹ کیریئر میں ستاون ٹیسٹ میچز کے دوران تین ہزار چھے سو تینتالیس رنز بنائے جس میں دس سنچریاں اور انیس نصف سنچریاں شامل ہیں۔
مشتاق محمد نے کیریئر کے پانچ سو دو فرسٹ کلاس میچز میں تین ہزار ایک سو اکیانوے رنز اسکور کئے جن میں بہتر سنچریاں اور ایک سو انسٹھ سنچریاں شامل ہیں۔
مشتاق محمد پاکستان کی جانب سے پچیس ہزار فرسٹ کلاس رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے اپنی لیگ بریک باؤلنگ سے نو سو چھتیس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔