Saturday, April 20, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی کا شیڈول کنفرم

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی کا شیڈول کنفرم
June 21, 2020
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کے دورہ انگلینڈ کے لئےروانگی کا شیڈول کنفرم ہو گیا۔ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ پر مشتمل سکواڈ لاہور سے 28 جون کو صبح نو بجے چارٹر فلائیٹ سے روانہ ہو گا۔ پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان قومی ٹیم سکواڈ کی روانگی پر معاملات طے پا گئے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لئے سکواڈ 28 جون کو صبح 9 بجے لاہور سے بذریعہ چارٹر فلائٹ روانہ ہو گا۔ ریزرو کھلاڑیوں سمیت  قومی ٹیم کا انگلینڈ روانگی سے قبل پہلا کورونا ٹیسٹ 22 جون (کل)، دوسرا ٹیسٹ 25 جون کو ہو گا۔ کورونا نیگیٹو ارکان 24 جون کو لاہور ہوٹل میں رپورٹ کریں گے۔ پاکستانی سکواڈ لاہور سے مانچسٹر پہنچے گا۔ قومی ٹیم ڈربی شائر میں 14 روز تک قرنطینہ میں وقت گزارے گی، اس دوران ٹیم کو پریکٹس کی اجازت ہو گی۔ وقار یونس اور کلف ڈیکن انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پی سی بی نے شعیب ملک کو فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے خصوصی رعایت دینے  کا فیصلہ کیا ہے، شعیب ملک 24جولائی کو انگلینڈ میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔