Friday, May 17, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے آج تیسرے کورونا ٹیسٹ ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے آج تیسرے کورونا ٹیسٹ ہوں گے
March 21, 2021

لاہور (92 نیوز) قومی ٹیم کی دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے تیاریاں جاری ہیں، قومی ٹیم کے آج تیسرے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ کھلاڑی آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر حسن علی کا تیسرا کورونا ٹیسٹ بھی آج کیا جائے گا اور ٹیسٹ منفی آنے پر فاسٹ باؤلر اسکواڈ کو جوائن کر سکیں گے۔

پاکستانی ٹیم 26 مارچ کو جنوبی افریقہ روانہ ہو گی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔