Thursday, March 28, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کیلئے لاہور سے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کیلئے لاہور سے روانہ
July 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کیلئے لاہور سے روانہ ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دوسرے دستے نے بھی انگلینڈ کے لیے اڑان بھر لی۔ دوسرے گروپ میں چھ کھلاڑی انگلینڈ روانہ ہوئے۔ دوسرے مرحلے میں روانہ ہونے والوں میں محمد حفیظ ، وہاب ریاض ، شاداب خان ،فخرزمان، محمد حسنین اور محمد رضوان شامل ہیں۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر یہ تمام کھلاڑی قومی ٹیم کےساتھ انگلینڈ روانہ نہیں ہو سکے تھے۔ قومی کرکٹرز براستہ دبئی مانچسٹر پہنچیں گے جہاں ووسٹر میں پہلے سے موجود قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ انگلینڈ  پہنچنے پر تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ  دوبارہ کیے جائیں گے۔ قومی ٹیم کی ووسٹر میں سیریز کے آغاز سے پہلے بھر پور پریکٹس جاری ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہو گا۔