Sunday, September 8, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کی ٹاؤنٹن میں بھرپور پریکٹس ،کوچنگ نے مفید ٹپس دیں

قومی کرکٹ ٹیم کی ٹاؤنٹن میں بھرپور پریکٹس ،کوچنگ نے مفید ٹپس دیں
July 2, 2016
ٹاؤنٹن(92نیوز)قومی کرکٹ ٹیم  نے ٹاؤنٹن میں بھرپور پریکٹس کی ہے ،کوچنگ سٹاف نے  کھلاڑیوں کو بیٹنگ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کے حوالے سے مفید ٹپس دیں مینجر انتخاب عالم کہتے ہیں کہ میزبان  بورڈ فاسٹ باؤلنگ  پچیں بناتے اور ہمارے باؤلنگ اٹیک کو بھی ذہن میں رکھے گی۔ تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم  انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترنے سے  پہلے  بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے کھلاڑیوں نے ٹاؤئنٹن میں خوب پریکٹس کی کوچنگ سٹاف  نے کرکٹرز کو مفید ٹپس بھی دیں۔ ٹیم مینجر انتخاب عالم کہتےہیں   ٹور سے دس دن پہلے آنا اچھا فیصلہ تھا کھلاڑیوں نے کافی محنت کی ہے  کوچنگ سٹاف بھی خوب جان لڑا رہا ہے۔  ٹیم مینجر کا کہنا ہے انگلینڈ تیز پچیں بناتے وقت پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کو بھی ذہن میں رکھے گا لارڈز میں دھوپ نکلی تو یاسر شاہ ہمیں میچ جتوا سکتےہیں۔ انتخاب عالم کا کہنا ہے پریکٹس میچوں سے کھلاڑیوں کو کافی پریکٹس ملے گی  ، ٹیم کل سے تین روزہ ٹور  میچ  میں سمر سیٹ کیخلاف میدان میں اترے گی۔