Saturday, April 27, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کی ووسٹرشائر میں نیٹ پریکٹس، کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ انگلینڈ پہنچ گیا

قومی کرکٹ ٹیم کی ووسٹرشائر میں نیٹ پریکٹس، کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ انگلینڈ پہنچ گیا
July 3, 2020
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی ووسٹرشائرمیں ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں پریکٹس، فٹنس ایکسرسائز بھی کی، کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ بھی انگلینڈ پہنچ گیا، باؤلنگ کوچ وقاریونس کہتے ہیں کوویڈ 19 سے کرکٹ کو جھٹکا لگا۔ قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ پر موجود ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے ووسٹرشائرمیں  پریکٹس سیشن کیا، نیٹ میں پلیئرز نے باؤلنگ اوربیٹنگ کی مشق کی۔ ہیڈکوچ مصباح  الحق کھلاڑیوں کو پریکٹس کروانے خود میدان میں آئے، اس سے پہلے کھلاڑیوں نے جم میں فٹنس ایکسرسائزکی، دوڑلگائی، ویٹ لفٹنگ کی اور پس اپس لگائے۔ باولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کورونا وائرس زیادہ عرصہ رہا تو آئی سی سی کو گیند چمکانے کا متبادل تلاش کرنا ہوگا۔ لیگ اسپنر شاداب خان کہتے ہیں کوویڈ 19 کو شکست دینے پر خوشی ہے۔ فاسٹ باولر حارث روف کویڈ 19 مثبت آنے پر دکھ ہوا مگر وسیم خان نے کال کرکے بہت حوصلہ دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ کوویڈ 19 منفی آنے کے بعد انگلینڈ پہنچ گیا۔