Wednesday, April 24, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس ، ماہرین بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس ، ماہرین بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے
December 1, 2019
لاہور ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر کرکٹ ماہرین اور سابق پلیئرز بھی سر پکڑ کررہ گئے ہیں۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پہلے باؤلرز نے مایوس کیا تو پھر بلے بازوں نے بھی قوم کا دل توڑنے میں کوئی کسر روانہ رکھی ۔ سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود کاکہنا تھا قومی ٹیم مکمل طور  ناکام رہی  ، ٹیم بغیر تیاری کے ساتھ آسٹریلیا کے دورے پر گئی ہے ،  قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان  کا کہنا ہے کہ ایک میچ کی پرفارمنس  کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو نہیں نکالا جاسکتا ، اچھے کھلاڑیوں کو مسلسل موقع فراہم کرنا چاہیے ۔ کرکٹ تجزیہ کار مرزا اقبال  بیگ نے کہا پاکستان کا ٹاپ آڈر  ناکام  رہا ہے  ، پاکستان کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ  کی طرف توجہ نہیں  دے رہے ، ٹیم مینجمنٹ اپنی پسند اور ناپسند پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل  کر رہی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے کہا  کھلاڑیوں میں ٹیم ورک کا فقدان نظر  آیا،ٹیم ابھی بھی 80 کی دہائی کی کرکٹ کھیل رہی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر اورمحمد خلیل نے بھی قومی ٹیم کی پرفارمنس پر مایوسی کا اظہا رکیا ، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر  انتخاب عالم کا کہنا قومی ٹیم آسٹریلیا بغیر تیاری کے گئی۔