Thursday, April 25, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ زمبابوبے کے لیے تیاریاں عروج پر

قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ زمبابوبے کے لیے تیاریاں عروج پر
June 26, 2018
کراچی (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ زمبابوے کے لیے تیاریاں تیز ہو گئیں۔ کھلاڑی پریکٹس سیشن میں خامیوں پر قابو پانے کے لیے پر عزم ہیں۔ سرفراز الیون 28 جون کو زمبابوے روانہ ہو گی ۔ کھلاڑی پریکٹس سیشن میں خوب جان لڑانے میں مصروف ہیں۔ بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے مشقیں تیز کر دیں۔ ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز میں یکم جولائی سے ہو گا۔ پاکستان ،زمبابوے اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹرافی  کے حصول کی جنگ لڑیں گی جس کے بعد سرفراز الیون  میزبان زمبابوے کیخلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گے۔