Saturday, April 27, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ کے لئے بھرپور تیاریاں جاری

قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ کے لئے بھرپور تیاریاں جاری
September 7, 2018
لاہور (92 نیوز) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ چوتھے روز بھی جاری رہا۔  قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں کو انفرادی پریکٹس بھی کروائی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر پلیئر شعیب ملک نے کہا کہ پاک انڈیا میچز زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئیں۔ انہوں نے آئندہ ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ بھی دیا۔ سینئر بیٹسمین شعیب ملک نے کہا کہ بھارت کے خلاف پرفارمنس دینے والا ہیرو بن جاتا ہے،انہوں نے حفیظ کو ڈو میسٹک کرکٹ میں پرفارمنس بہتربنانے کامشورہ دیا۔ پندرہ ستمبرسے دبئی میں شروع ہونے والے ایشا کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ سولہ ستمبرکوہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔