Tuesday, April 23, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ساؤتھمپٹن میں پریکٹس

قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ساؤتھمپٹن میں پریکٹس
August 11, 2020
ساؤتھمپٹن (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے ساؤتھمپٹن میں پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا، ہیڈ کوچ نے تمام کھلاڑیوں کو ٹرینگ سے قبل لیکچر دیا۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور کیچزکی پریکٹس کی، باؤلنگ کوچ وقار یونس اور مشتاق احمد نے باؤلرز کی لائن لینتھ بہتر کرنے پر توجہ دی۔مصباح الحق اور یونس خان نے بیٹسمینوں کو وکٹ پر رک کر کھیلنے کے مشورے دئیے۔ قومی ٹیم کل سہ پہر چھ بجے پریکٹس کرے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13 اگست کو شروع ہوگا۔