Friday, March 29, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کی آج رات وطن واپسی

قومی کرکٹ ٹیم کی آج رات وطن واپسی
March 22, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)شائقین کرکٹ کا دل توڑنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹولیوں کی شکل میں آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ شاہد آفریدی یونس اور سرفراز نو بجے کراچی جبکہ باقی کھلاڑی رات ایک بج کر چالیس منٹ پر لاہور ائر پورٹ اتریں گے۔ ناقص ترین کارکردگی  کا مظاہرہ کرنے کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہنے والے شاہد آفریدی رات نو بجے کراچی ائرپورٹ پہنچیں گے  ، یونس خان ، سہیل خان اور سرفراز بھی ہمراہ ہونگے۔ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، صہیب مقصود، راحت علی ، محمد عرفان ، وہاب ریاض ،احمد شہزاد، ناصر جمشید ، احسان عادل ، حارث سہیل اور عمراکمل  رات ایک بج کر چالیس منٹ پر خاموشی سے لاہور ائرپورٹ اتریں گے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس فی الحال وطن واپس آنے کا ارادہ نہیں رکھتےاس لئے وہ آسٹریلیا میں ہی ڈیرے ڈالیں گے۔ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے میڈیا سے گفتگو پرپابندی عائد کردی ہے تاہم  کپتان مصباح الحق چوبیس مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔