Friday, April 26, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی کا چیمپیئن بنے دس سال ہو گئے

قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی کا چیمپیئن بنے دس سال ہو گئے
June 21, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ ورلڈ کپ جیتے 10 سال ہو گئے۔ پاکستان نے 2009 میں لارڈز میں یونس خان کی قیادت میں فائنل جیت کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 21جون پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا یاد گار دن ہے۔ آج کے دن 2009 میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بنا۔ گرین شرٹس نے یونس خان کی قیادت میں 2009 میں لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل معرکے میں پاکستان نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے دھول چٹائی۔ فیصلہ کن معرکے میں شاہد آفریدی کی آل راؤنڈ پرفارمنس نے گرین شرٹس کے عالمی چیمپئن بننے میں اہم کردار ادا کیا۔ سابق قومی کرکٹ اسٹار نے فائنل میں 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ایک وکٹ حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔