Sunday, September 8, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کا پروانہ مل گیا

قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کا پروانہ مل گیا
March 10, 2016
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت جانے کی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق شش و پنج میں مبتلا کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت روانگی کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کل پی آئی اے کی پرواز سے بھارت جائے گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے پی سی بی کو ٹیم بھارت بھیجنے کا سگنل مل گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان سمیت تمام ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستانی ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق خدشات منڈلا رہے تھے۔ گزشتہ روز آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کر دیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے مابین میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔