Friday, March 29, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کا مشن انگلینڈ ، باؤلر محمد عامر اور مساجر محمد عمران لندن روانہ

قومی کرکٹ ٹیم کا مشن انگلینڈ ، باؤلر محمد عامر اور مساجر محمد عمران لندن روانہ
July 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم سے مشن انگلینڈ کیلئے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور مساجر محمد عمران براستہ دبئی لندن روانہ ہو گئے۔ دونوں کا دوسرا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز منفی آیا تھا۔ محمد عامر اور محمد عمران نجی فلائیٹ ای کے 623 سے صبح ساڑھے تین بجے براستہ دبئی روانہ ہوئے۔ دونوں ڈربی شائر پہنچ کر قرنطینہ میں رہیں گے۔ ڈربی میں ای سی بی سٹاف ان کا کورونا ٹیسٹ کرے گا۔ ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں محمد عامر اور مساجر عمران قومی اسکواڈ کو باقاعدہ جوائن کر لیں گے۔