Monday, May 13, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کا دو روزہ ٹریننگ کیمپ ختم ہو گیا

قومی کرکٹ ٹیم کا دو روزہ ٹریننگ کیمپ ختم ہو گیا
April 23, 2019

لاہور ( 92 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019  اور دورہ برطانیہ کی تیاریوں کے حوالےسے قذافی اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم  کا دو روزہ ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دوسرے دن بھی کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی ، قومی فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ  اگرچہ میرا پہلا عالمی مقابلہ ہے لیکن کوشش پوری  ہوگی کہ اپنی پرفارمنس سے قوم کو مایوس نہ کروں۔

رواں برس برطانیہ میں ہونے والے  کرکٹ کے عالمی مقابلوں کے لیے  پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹرینگ کیمپ  ختم ہو گیا۔ کیمپ کے دوسرے دن کھلاڑوں نے خوب پسینا بہایا، قومی کھلاڑیوں نے کیمپ میں ٹارگٹ میچ بھی کھیلا۔

پہلے سیشن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  قومی بلے باز حارث سہیل کا کہنا تھاکہ جس طرح پچھلی سیریز میں سنچری بنائی،اس بار بھی پوری کوشش کروں گا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھاٹیم ورک کے طور پر تیاری کی ہے،پازیٹیو مائنڈ سیٹ کے ساتھ جارہے ہیں امید کرتا ہوں بہت اچھا کھیلیں گے۔

آل راؤنڈر  فہیم اشرف کا کہنا تھاکہ ورلڈ کپ  کے لیے منتخب ہونے پر فخر محسوس کررہاہوں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں موٹیویشن ملی۔

قومی کھلاڑیوں نے  کرکٹ کے میگا ایونٹ میں اچھی کارگردگی دکھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔