Thursday, April 25, 2024

قومی کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے پہنچ گئی
June 29, 2018
ہرارے (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے پہنچ گئی۔ پاکستان ،آسٹریلیا اور زمبابوے  یکم جولائی سے  ٹرافی کے حصول کی جنگ لڑیں گے۔ تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز یکم جولائی سے شروع ہو گی، کرکٹ دیوانے سنسنی اور ایکشن سے بھرپور مقابلوں سے خوب لطف اٹھائیں گے۔ اہم دورے پر روانگی سے قبل گرین شرٹس نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ سمیت تمام شعبوں میں بہتری کیلئے محنت کی۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد 13 جولائی سے قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے بھی کھیلے گی۔