Friday, April 26, 2024

قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے سے وطن واپس پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے سے وطن واپس پہنچ گئی
May 12, 2021

لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے سے وطن واپس پہنچ گئی۔ ٹیم پی آئی اے کی چارٹرڈ فلائٹ سے لاہور پہنچے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی اور مینجمنٹ کے ارکان چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ہرارے سے لاہور پہنچے ۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی لاہور سے اپنے اپنے شہروں کو جائیں گے جہاں وہ  اپنے  گھروں میں قرنطینہ کریں گے۔

قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ،ایک جبکہ ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے کامیابی حاصل کی ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی۔