Thursday, March 28, 2024

قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد لاہور پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد لاہور پہنچ گئی
August 27, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد لاہور پہنچ گئی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا کے باعث جمیکا میں قرنطینہ میں ہیں۔

قومی ٹیم گزشتہ شب جمیکا سے وطن روانہ ہوئی تھی۔ قومی ٹیم براستہ لندن سے پاکستان پہنچی ہے ۔ گرین کیپس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر سے کامیابی سمیٹی جب کہ ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابررہی۔

یاسر شاہ اور نسیم شاہ کربیئن پریمیئر لیگ میں شرکت  کی وجہ سے وطن واپس نہیں آئے۔ محمد عباس اور اظہر علی کاؤنٹی کرکٹ  کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں رک گئے ہیں۔