Sunday, September 8, 2024

قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کراچی ائیرپورٹ سے روانہ ہو گئی

قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کراچی ائیرپورٹ سے روانہ ہو گئی
January 10, 2016
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈروانہ ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم دبئی کے راستے نیوزی لینڈ پہنچے گی۔ ٹیم تین ٹی ٹوینٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوئی۔ اسکواڈ میں اظہرعلی، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، راحت علی، شعیب ملک، عمرگل، وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد عامر اور اسد شفیق شامل ہیں۔ قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں تین ٹی ٹوینٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی جبکہ ٹی ٹوینٹی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔ پہلا ٹی ٹوینٹی پندرہ جنوری کو آک لینڈ میں‘ دوسرا سترہ جبکہ تیسرا ٹی ٹوینٹی بائیس جنوری کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے پچیس جنوری، دوسرا اٹھائیس جبکہ تیسرا ون ڈے اکتیس جنوری کوکھیلا جائے گا۔