Saturday, April 20, 2024

قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے جوہانسبرگ روانہ ہو گئی

قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے جوہانسبرگ روانہ ہو گئی
March 26, 2021

لاہور ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لئے جوہانسبرگ روانہ ہو گئی اسکواڈ میں 21کھلاڑی اور 13آفیشلز شامل ہیں ۔

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے  کیلئے  شاہینوں نے جنوبی افریقہ کے لیے اڑان بھر لی،قومی اسکواڈ میں شامل 21 کھلاڑی اور 13آفیشلز چارٹرڈ طیارے کے ذریعے جوہانسبرگ روانہ ہوئے ، انجرڈ سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ پر تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، سیریز کا پہلا ون ڈے 2اپریل کو کھیلا جائے گا،چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز10اپریل سے ہو گا۔

قومی ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کر کے 17اپریل کو زمبابوے روانہ ہو گی جہاں گرین شرٹس دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔