Wednesday, April 24, 2024

قومی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں واحد ٹی ٹونٹی میچ کیلئے کل میدان میں اترے گی

قومی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں واحد ٹی ٹونٹی میچ کیلئے کل میدان میں اترے گی
April 23, 2015
ڈھاکا(92نیوز)ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں کلین سوئپ  کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کل  واحدٹی ٹونٹی ۔میچ کے لئے میزبان ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ون ڈے میں تو ٹیم نے بدترین کارکردگی کے ریکارڈ توڑ دیئےاب باری ہے دورہ بنگلہ دیش میں شامل واحد ٹی ٹونٹی میچ کی۔ ون ڈے کے نوآموز کپتان اظہر علی اور ان کی پلیئنگ الیون نے تو پاکستانی شائقین کرکٹ کو مایوسی کی گہرائیوں میں دھکیل دیا، پہلے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون نے شاہینوں کو ایک وکٹ سے ڈھیر کیا ۔پھر پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کو اناسی رنز سے منہ کی کھانا پڑی۔ دوسرے ون ڈے میں بنگال ٹائیگرز نے سات جبکہ تیسرے ون ڈے میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پاکستانی ٹیم کو سریز میں وائٹ واش کر دیا۔ اب باری ہے شاہد خان آفریدی کی کپتانی کی جو دورہ بنگلہ دیش میں شامل واحد ٹی ٹونٹی میں پاکستانی کی قیادت کریں گے۔ میچ  کل شام ساڑھے پانچ بجے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں  کھیلا جائے گا۔