Wednesday, April 17, 2024

قومی کرکٹ ٹیم آج ڈربی شائر میں پریکٹس کریگی

قومی کرکٹ ٹیم آج ڈربی شائر میں پریکٹس کریگی
July 15, 2020

ڈربی شائر ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی  انگلینڈ کیخلاف  سیریز کے لیے   تیاریاں جاری ہیں ، قومی ٹیم آج ڈربی شائر میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

پاکستان  کرکٹ ٹیم ڈربی شائر میں ڈیرے  ڈالےہوئے ہے ۔ قومی ٹیم آج  سے پھر  پریکٹس کا آغاز کرے  گی، گرین شرٹس تین ،تین گھنٹوں پر  مشتمل دو سیشنز میں ٹریننگ کرے گی۔

قومی ٹیم  17 سے 20 جولائی  چار روزہ انٹرا اسکواڈ   پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین  ٹیسٹ میچوں کی  سیریز کا آغاز 5 اگست جبکہ ٹی 20 سیریز 28 اگست سے شروع  ہو گی۔