Sunday, September 8, 2024

قومی کرکٹ ٹیم آج دوسرا ٹور میچ کھیلے گی

قومی کرکٹ ٹیم آج دوسرا ٹور میچ کھیلے گی
July 8, 2016
لندن(92نیوز)انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے دوسرا ٹور میچ کھیلے گی  سسیکس کیخلاف تین روزہ میچ میں محمد عامر اور یاسر شاہ کو آرام دیا جائےگا۔ تفصیلات کےمطابق لارڈز ٹیسٹ سے پہلے پاکستان کے پاس پریکٹس کا ایک اور موقع قومی ٹیم اورانگلش کاؤنٹی سسیکس کے درمیان تین روزہ ٹور میچ آج سے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے محمد عامر اور یاسر شاہ کو آرام دیا جائے گا۔ میچ سے پہلے  پاکستانی کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں بیٹنگ  اورباؤلنگ  کی بھرپور  ٹریننگ کی ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل پیش کریں گے ٹیم قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔