Thursday, May 9, 2024

قومی کرکٹ اسکواڈ کے چھ ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

قومی کرکٹ اسکواڈ کے چھ ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
November 26, 2020

پاکستان ٹیم کے  دورہ نیوزی لینڈ میں  سیریز کے آغاز سے قبل  ہی بری خبر سامنے آگئی ، قومی ٹیم میں شامل چھ ارکان کا کورونا ٹیسٹ  مثبت  آنے پر وزارت صحت  نیوزی لینڈ  نے پاکستان ٹیم کو وارننگ  دے دی  ۔ کورونا ایس اوپیز  کی خلاف ورزی  پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو واپس  بھیجنے کی  وارننگ دی گئی ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے  کھلاڑیوں  کے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے پی سی بی کو خط  میں  لکھا  کہ  ہوٹل  میں  لگے سی سی ٹی وی  کیمروں  کی مدد سے  پاکستانی ارکان  کورونا ایس او پیز کی  خلاف  ورزی  کے مرتکب پائے گئے ہیں  ۔

قومی کرکٹرز نے بغیر ماسک کھانا وصول کیا اور کمرے کے دروازے کھول کر ایک دوسرے سے گپ شپ کرتے دکھائی دیے۔

دوسری جانب  پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے  ہیڈ کوچ مصباح الحق اور مینیجر کو کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کا حکم دیا ہے،ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

چیف ایگزیکٹو  پی سی بی وسیم خان  نے اپنے پیغام میں کہا  ملکی وقار کا  خیال رکھیں اور 14دن صبر کریں اس کے بعد آپ کو آزادی ملے گی۔

پاکستان دورہ نیوزی لینڈ  پر تین ٹی ٹوئنٹی اوردو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

کورونا مثبت آنے والے ارکان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم جن 6 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان  میں سے  چار  کا رزلٹ پہلی بار مثبت آیا ہے جبکہ  دو ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں ۔