Friday, April 19, 2024

قومی کرکٹ اسکواڈ کی انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا

قومی کرکٹ اسکواڈ کی انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا
June 29, 2020
 مانچسٹر (92 نیوز) قومی کرکٹ اسکواڈ کی انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ اسکواڈ میں شامل 20 کھلاڑیوں اور 12 ٹیم آفیشلز کے ٹیسٹ ای سی بی کے میڈیکل پینل نے لیے۔ پاکستان سے برطانیہ روانہ ہونے والے اسکواڈ کے علاوہ باؤلنگ کوچ وقار یونس کی بھی ٹیسٹنگ کی گئی۔ پہلے ٹیسٹ سے قبل  کھلاڑیوں کا پانچ بار کورونا ٹیسٹ ہو گا۔ پاکستانی  ٹیم کی قرنطینہ  بلڈنگ کے ساتھ  ایک چھوٹا سا کرکٹ گراؤنڈ بھی ہے ۔ 14 روز قرنطینہ  میں گزارنے کے بعد قومی ٹیم ڈربی کے لیے روانہ ہو گا جہاں کھلاڑی  ٹور کا آغاز پریکٹس میچ سے کریں گئے۔ پاکستان  اور انگلینڈ کے درمیان تین  ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ہو گی ،پہلا ٹیسٹ میچ  پانچ اگست سے شروع ہو گا۔ 20 رکنی قومی سکواڈ کے ساتھ مصباح الحق سمیت   گیارہ  ٹیم آفیشلز  بھی چارٹرڈ طیارے سے  انگلینڈ  پہنچے ہیں ۔ چیئرمین  پی سی بی  احسان مانی  اور انکی  اہلیہ بھی  ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں  اظہر علی ،بابر اعظم ،فہیم اشرف ،فواد عالم ، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسی خان شامل،اسد شفیق ،نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عابد علی،شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ بھی شامل  ہیں ۔