Friday, April 26, 2024

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی افغان طالبان کے حق میں بول پڑے

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی افغان طالبان کے حق میں بول پڑے
August 31, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی افغان طالبان کے حق میں بول پڑے۔

انہوں نے کہا طالبان اس بار مثبت سوچ کے ساتھ دنیا کے سامنے آئے ہیں۔ طالبان میں ایسی مثبت چیزیں پہلے نظر نہیں آئیں ۔ طالبان کا مثبت سوچنا خوش آئند بات ہے۔ طالبان خواتین کو کام کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ طالبان سیاست میں خواتین کو آنے سے منع نہیں کر رہے۔ طالبان کرکٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا اپنے فینز کی وجہ سے ابھی تک کرکٹ کھیل رہا ہوں ۔ مجھے ابھی بھی کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے۔ ببل سسٹم جب سے آیا ہے کرکٹ کھیلنا کم کر دی ہے۔ کھلاڑیوں کا ببل میں رہ کر کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہے۔ شاید یہ پی ایس ایل میرا آخری ہو۔ ملتان کی طرف سے اجازت ملی تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلوں گا۔