Sunday, September 8, 2024

قومی ٹیم کے سابق مینجر یاور سعید کا انتقال

قومی ٹیم کے سابق مینجر یاور سعید کا انتقال
October 21, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق مینجر یاور سعید انتقال کرگئے، رضا ربانی کے سسر تھے نماز جنازہ کل صبح 10بجے ہوگی، انتقال پر شہریارخان، نجم سیٹھی کا اظہار افسوس ،یاور سعید 2010میں اسپاٹ فکسنگ کیس کے وقت ٹیم کے مینجر تھے۔ تفصٖیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر یاور سعید انتقال کرگئے،مرحوم  چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے سسر تھےجبکہ نماز جنازہ کل صبح دس بجے لاہور میں ہو گی ۔ انتقال پر شہریار خان، نجم سیٹھی اور سبحان احمد کا اظہار افسوس،یاور سعید دو ہزار دس میں اسپاٹ فکسنگ کیس کے وقت ٹیم کے مینجر تھے۔