Saturday, April 27, 2024

قومی ٹیم کے ارکان کی فٹنس بہتر بنانے کی کوشش ہے، وقار یونس

قومی ٹیم کے ارکان کی فٹنس بہتر بنانے کی کوشش ہے، وقار یونس
September 20, 2019
 لاہور (92 نیوز) باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا قومی ٹیم کے ارکان کی فٹنس بہتر بنانے کی کوشش ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا سری لنکا کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ سری لنکن ٹیم کے آنے سے ملکی میدان آباد ہوں گے۔ امید ہے اور ٹیمیں بھی آئیں گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ عہدے معنی نہیں رکھتے، پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہیڈ کوچ مصباح الحق کی مکمل سپورٹ کروں گا۔ ان کی مصباح کے ساتھ کیمسٹری ملتی ہے۔ وقار یونس نے پریس کانفرنس میں کہا سرفراز تجربہ کار کھلاڑی ہیں ۔ پاکستان ٹیم کو انکی ضرورت ہے۔ شارٹ فارمیٹ میں سرفراز کو ٹیم میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے فارمیٹ سے متعلق مثبت سوچ رکھنی چاہیے۔ عالمی سطح پر ڈومیسٹک کرکٹ کا یہ فارمیٹ کامیاب رہا ہے۔ وقار یونس کا کہنا تھا میں نے 4 سال بطور ہیڈ کوچ کام کیا ہے ۔ مجھے سپنرز کے داتھ کام کرنے کا تجربہ ہے۔ میرے دور میں سعید اجمل، یاسر شاہ اور عبدالرحمان جیسے باولرز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا 90 کی دہائی کو بہت زیادہ ہائپ دی جاتی ہے لیکن 90 کی دہائی میں بھی بہت زیادہ تسلسل نہیں دیکھا گیا۔ مختلف ادوار کا موازنہ نہیں کرنا چاہیے۔