Monday, September 16, 2024

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی،پی سی بی نے گول میز کانفرنس طلب کرلی

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی،پی سی بی نے گول میز کانفرنس طلب کرلی
February 2, 2017
لاہور(92نیوز)کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی قومی کرکٹ ٹیم کی لگاتار ہاروجوہات کیا ہیں ، کیسے بہتری ہو گی،پی سی بی نے گول میز کانفرنس طلب کر لی۔سابق کپتان عمران خان سمیت لیجنڈ کرکٹرز کو  دعوت نامے  بھیج دئیے گئے۔ تفصیلات کےمطابق یوں تو کافی عرصے سے قومی کرکٹ ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی لیکن دورہ آسٹریلیا میں مسلسل شکستوں کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پی سی بی حکام بھی تنقید کی زد میں ہیں۔ لگاتار شکستوں کا توڑ نے نکالنے کیلئے پی سی بی نے گول میز کانفرنس طلب کر لی  ہے چھ اور سات مارچ کو ہونیوالی اس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔ ماضی میں اپنی عمدہ کارکردگی سے ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے سابق کپتان عمران خان،،کو بھی دعوت نامہ ارسال کر دیا گیا ہے وسیم اکرم ، وقار یونس، ظہیر عباس، شعیب اختر، رمیز راجہ، معین خان، اقبال قاسم، عبدالقادر اور وسیم باری کو بھی مدعو کیا گیا ہےجو ٹیم کی بہتری کیلئے مفید مشورے دینگے۔ کانفرنس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق ، ڈائریکٹر اکیڈمی مدثر نذر اور این سی اے کے ہیڈکوچ مشتاق احمد شکستوں کے اسباب پر روشنی ڈالیں گے۔ ٹیم کی کارکردگی ، ڈومیسٹک سٹرکچر میں تبدیلیاں، پچز کی بہتری ، قومی اور جونیئر ٹیموں کی کوچنگ بھی کانفرنس کے ایجنڈا میں شامل ہے۔۔پی سی بی کے مطابق غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کیلئے لیجنڈزکی خدمات کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے اس حوالے سے تجاویز طلب کی جائیں گی، کانفرنس کا مقصد ملکی کرکٹ کو جدید تقاضوں پر استوار کرنا ہے ۔