Saturday, April 20, 2024

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر عوام، وفاقی وزرا اور ماہرین شدید برہم

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر عوام، وفاقی وزرا اور ماہرین شدید برہم
December 2, 2019
لاہور (92 نیوز) قومی ٹیم کی دورہ آسٹریلیا میں ناقص پرفارمنس پر عوام، وفاقی وزرا اور کرکٹ ماہرین سب کے سب  شدید برہم ہوگئے۔ علی زیدی نے مصباح الحق اور وقار یونس کو متعصب قرار دیتے ہوئے سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی کا مطالبہ کردیا، فواد چودھری بولے پی سی بی اس شکست کی ذمہ دار ہے۔ بدترین شکست کیوں ہوئی، ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ [caption id="attachment_254594" align="alignnone" width="882"]قومی ٹیم، ناقص کارکردگی، عوام، وفاقی وزرا، ماہرین شدید برہم، لاہور، 92 نیوز قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر عوام، وفاقی وزرا اور ماہرین شدید برہم[/caption] ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست پر ماہرین اور شائقین کرکٹ کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ پر برہم نظر آئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے کہا دورہ آسٹریلیا میں حکمت عملی کا فقدان نظر آیا۔ ٹیم مینجمنٹ بدلنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کا کہنا تھا  کہ ہماری باؤلنگ ناکام رہی ہے، یاسر شاہ بھی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔ سینئر اسپورٹس تجزیہ کار مرزا اقبال نے قومی ٹیم کی سلیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا پی سی بی بورڈ کو ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا نوٹس لینا چاہیے۔ شائقن کرکٹ بھی قومی ٹیم کی کارکردگی پر مایوس نظرآئے، آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کی۔