Tuesday, April 23, 2024

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی ، ریلو کٹے بھگاؤ، کرکٹ بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی ، ریلو کٹے بھگاؤ، کرکٹ بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
June 19, 2019
 لاہور (92 نیوز) قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شائقین ناراض ہیں۔ ریلو کٹے بھگاؤ، کرکٹ بچاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈٖ بن گیا۔ پاکستانی کرکٹ سے پیار کرنے والے قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر اسے معاف کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔ ٹوئٹر پر ریلو کٹے بھگاؤ، کرکٹ بچاؤ ٹاپ ٹرینڈ زمیں شامل ہو گیا۔ مداح کہتے ہیں بس بہت ہو گیا اب کرو ان کا احتساب ۔ وزیراعظم عمران خان نوٹس لیں۔ منیر عباسی کہتے ہیں ٹیم قوم کے جذبات  سے کھیلنا بند کرے۔ امتیاز بٹ  نے  ٹیم کو بیچ کر ملنے والی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا مشورہ دے ڈالا۔ اسفند یار خان نے ہار کا ذمہ دار چیف سلیکٹر انضمام الحق کو قرار دیا۔ فضہ خان اور عامر وحید نے بھی غصہ شعیب ملک پر ہی نکالا۔ فلالیس پرل  نے شعیب ملک کو انکی ٹویٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ کرکٹ شائقین قومی ٹیم کے کڑے احتساب کے خواہاں ہیں تاکہ مستقبل میں کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہو اور ٹیم قوم کے ارمانوں کا خون نہ کر سکے۔