Thursday, March 28, 2024

قومی ٹیم کی شکست پر سابق کرکٹرز اور شائقین کا اظہار برہمی

قومی ٹیم کی شکست پر سابق کرکٹرز اور شائقین کا اظہار برہمی
December 2, 2019
لاہور (92 نیوز) آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس انتہائی ناقص رہی، گرین کیپس کی ہار پر سابق کرکٹرز اور عوام نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست پر ماہرین اور شائقین کرکٹ کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ پر برہم نظر آئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے کہا دورہ آسٹریلیا میں حکمت عملی کا فقدان نظر آیا۔ ٹیم مینجمنٹ بدلنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کا کہنا تھا  کہ ہماری باؤلنگ ناکام رہی ہے، یاسر شاہ بھی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔ سینئر اسپورٹس تجزیہ کار مرزا اقبال نے قومی ٹیم کی سلیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا پی سی بی بورڈ کو ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا نوٹس لینا چاہیے۔ شائقن کرکٹ بھی قومی ٹیم کی کارکردگی پر مایوس نظرآئے، آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کی۔