Friday, March 29, 2024

قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ سے پنجہ آزمائے گی

قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ سے پنجہ آزمائے گی
June 25, 2019
برمنگھم ( 92 نیوز) پروٹیز  کے بعد شاہینوں کا اگلا ہدف کیویز ہیں ،جنوبی افریقہ کو دھول چٹانے  کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں ۔ آج سرفراز الیون کو ایونٹ کی ابھی تک ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کے کڑا امتحان کا سامنا ہوگا ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج برمنگھم میں مد مقابل ہوں گی،پاکستان کیلئے ڈو آر ڈائی کی صورتحال ہے ۔ کیویز سے دو دو ہاتھ کرنے  کے لیے قومی ٹیم آج  پریکٹس سیشن میں خامیاں دور کرنے کے لیے پریکٹس کرے گی۔ گرین شرٹس کو ایونٹ کے سیمی فائنل میں اگر مگر  کے چکر میں رہنے کے لیے  اگلے تمام میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔ میگا ایونٹ میں شاہینوں کا کیویز پر پلڑا بھاری ہے ، دونوں ٹیمیں8بار ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں ،چھ بار قومی ٹیم نے بلیک کیپس کے ارمانوں پر پانی پھیرا اور صرف دو بار نیوزی لینڈ کی ٹیم کامیابی حاصل کر سکی۔ ان تمام حالات کے باوجود قومی ٹیم کو آج کے میچ میں بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی ، ماضی کی روایت کو توڑتے ہوئے اگر کیویز نے آج قومی ٹیم کیخلاف اچھا کھیل پیش کیا تو  گرین شرٹس کے ایونٹ سے باہر نکلنا پڑے گا۔