Thursday, May 2, 2024

قومی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز،مینجمنٹ کا طویل میٹنگ میں حکمت عملی پر غور

قومی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز،مینجمنٹ کا طویل میٹنگ میں حکمت عملی پر غور
March 24, 2017
لاہور (92 نیوز) قومی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز مینجمنٹ نے طویل میٹنگ میں حکمت عملی پر غور کیا جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ویست انڈیز پہنچتے ہی ہلکی پھلکی ورزش کی اور فٹبال میچ کھیلا، چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 26مارچ سے ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لندن سے باربا ڈوس پہنچے جہاں ٹیم مینجمنٹ کی طویل میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں قومی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی، میٹنگ میں ہیڈ کو چ مکی آرتھر کپتان سرفراز احمد اور کوچنگ سٹاف نے شرکت کی۔ پاکستان ٹیم کے کھلاریوں نے دورہ کے پہلے روز باربا ڈوس میں ہلکی پھلکی ورزش کی اور فٹبال میچ کھیل کر پریکٹس کا آغاز کیا جبکہ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور بیٹنگ کی بھر پور پریکٹس کی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا ٹیم پہلا ٹی ٹونٹی 26 مارچ اتوار کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹونٹی تیس مارچ، تیسرا یکم اپریل اور چو تھا ٹی ٹونٹی دو اپریل کو کھیلا جائے گا قومی ٹیم چار ٹی ٹونٹی میچز کے بعد تین ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔