Tuesday, April 23, 2024

قومی ٹیم جوہانسبرگ پہنچ گئی ہفتے کو پہلا پریکٹس سیشن ہو گا

قومی ٹیم جوہانسبرگ پہنچ گئی ہفتے کو پہلا پریکٹس سیشن ہو گا
December 14, 2018
جوہانسبرگ (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے کراچی اور لاہور سے براستہ دبئی جوہانسبرگ پہنچ گئی۔ ہفتے کو پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر پہلے سے ہی جنوبی افریقہ میں موجود ہیں۔ قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نجی مصروفیات کے باعث ٹیم کے ہمراہ نہیں گئے ۔ وہ 20 دسمبر کو جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوں گے ۔ قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا۔