Thursday, April 25, 2024

 قومی ٹیم جارحانہ اندازسےکھیلی تو آسٹریلیا کو شکست دے گی:سرفرازاحمد

 قومی ٹیم جارحانہ اندازسےکھیلی تو آسٹریلیا کو شکست دے گی:سرفرازاحمد
March 17, 2015
ایڈیلیڈ(ویب ڈیسک)پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ قومی ٹیم جارحانہ انداز میں کھیلی تو ہم آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوارٹرفائنل میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہے ہم نے مثبت کرکٹ کھیلنی ہے۔ دھوکا نہ دینے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفرازاحمدنے کیا ہےبھرپورعزم کااظہار،کہتےہیں آسٹریلیااورپاکستان کے درمیان میچ ہمیشہ سخت رہے ہیں جبکہ جیتنے کیلئے مثبت کرکٹ کھیلناہوگی۔ سرفرازاحمد نے کہا کہ یو اے ای میں ٹیسٹ سیریز پاکستان نے جیتی لہذاپریشر آسٹریلیا پر ہوگا۔ میچ سے قبل آسٹریلوی باؤلرزکی ویڈیوز دیکھ کراسی کےمطابق تیاری کر رہےہیں۔ ان کاکہنا تھاکہ آئرلینڈکےخلاف میچ میں سنچری کے قریب آ کروہ گھبراگئےتھےلیکن عمراکمل نےاس موقع پران کی ہمت بڑھائی اورسنچری بنانےمیں مدد کی۔