Friday, April 26, 2024

قومی ٹیم ایک پوائنٹ اضافے کے باوجود پانچویں پوزیشن پر موجود

قومی ٹیم ایک پوائنٹ اضافے کے باوجود پانچویں پوزیشن پر موجود
November 13, 2018
دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کی پہلی بھارت کی دوسری پوزیشن جبکہ قومی ٹیم ایک پوائنٹ کے اضافے کے باوجود پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کا پہلا نمبر، بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ قومی ٹیم کے رینکنگ پوائنٹس میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے لیکن ٹیم کی رینکنگ میں تبدیلی نہیں آئی۔ گرین شرٹس کی بدستور پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔ بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستان کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے پر کیوی بلے باز راس ٹیلر نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ پاکستانی بلے باز بابر اعظم پانچویں اور فخرزمان گیارہوویں پوزیشن پر ہیں۔ باؤلرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی اور افغانستان کے راشد خان کی دوسری پوزیشن ہے۔ قومی فاسٹ باؤلرحسن علی تیرویں نمبر پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈرز میں افغانستان کے راشد خان نمبر ون پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کے محمد حفیظ کی چوتھی پوزیشن ہے۔