Thursday, April 25, 2024

پاکستان کی ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری ‏

پاکستان کی ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ  جاری ‏
June 23, 2019
لارڈز ( 92نیوز) ورلڈ کپ  2019 کا رنگا رنگ ایونٹ  جاری ہے جہاں اہم میچ میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مقابل ہیں ۔ دونوں ٹیمیں بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں ، ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے یقینی طور پر باہر ہو جائیگی ۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرفراز احمد کا کہنا  تھا کہ  جنوبی افریقہ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ،ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، حسن علی اور شعیب ملک کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث سہیل کو کھیلایا گیا ہے ۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو عبرتناک شکست دی

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں ، پاکستان نے ایونٹ میں پانچ میچ کھیل کر صرف ایک کامیابی سمیٹی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا ، شاہین باقی تینوں میچ ہار گئی ۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم چھ میچز کھیل کر ایک ہی میچ  جیتی اور ایک بارش کی نذر ہوا ۔ ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست سے دوچار ہونے کے باعث سرفراز الیون کا رن ریٹ بہت کم ہے جس کی بدولت  سرفراز الیون تین پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ پروٹیز تین پوائنٹس مگر نسبتاً بہتر رن ریٹ کی وجہ سے  آٹھویں  پوزیشن پر ہے۔