Thursday, March 28, 2024

قومی ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے انگلینڈ روانہ

قومی ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے انگلینڈ روانہ
June 28, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی  میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئی، 20 رکنی قومی سکواڈ کے ساتھ 11 ٹیم آفیشلز بھی چارٹرڈ طیارے سے روانہ ہوئے ہیں۔ چیئرمین  پی سی بی احسان مانی اور ان کی اہلیہ بھی  ٹیم کے ہمراہ ہیں، قومی ٹیم انگلینڈ پہنچ کر ووسٹر میں چودہ روز کے لیے قرنطینہ کرے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کا مشن انگلینڈ، شاہینوں نے گوروں کے دیس کے لیے اڑان بھر لی، تین  ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے 20 رکنی قومی سکواڈ انگلینڈ روانہ ہو گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم  کے ساتھ 11 آفشیلز بھی لاہور سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مانچسٹر کے لیے روانہ ہوئے، چیئرمین پی  سی بی احسان مانی بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ مانچسٹر پہنچنے پر قومی ٹیم کے کل کورونا ٹیسٹ ہوں گے، ٹیم اور آفیشلز ووسٹر میں چودہ روز کیلئے قرنطینہ کریں گے۔ قومی ٹیم کو ووسٹر میں قرنطینہ کے دوران ٹریننگ کی اجازت ہو گی، دوسرے ٹیسٹ میں چھ کھلاڑی کورونا منفی آنے کے باوجود انگلینڈ روانہ نہیں ہوئے، سیریز شروع ہونے سے پہلے قومی ٹیم کے  وقفے وقفے سے کورونا ٹیسٹ ہوتے رہیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 5اگست سے ہو گا، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں فینز سے دورہ انگلینڈ میں کامیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔