Friday, April 19, 2024

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں فکسنگ کے بادل چھانے سے پہلے ہی چھٹ گئے

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں فکسنگ کے بادل چھانے سے پہلے ہی چھٹ گئے
October 15, 2020
لاہور (92 نیوز) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں فکسنگ کے بادل چھانے سے پہلے ہی چھٹ گئے۔ کھلاڑی نے بکی کے رابطہ بارے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع کر دیا، معاملہ ایف آئی اے تک پہنچ گیا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ پر بکیوں کا حملہ ناکام ہوگیا۔ پی سی بی نے راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں مبینہ بکی کی جانب سے  ایک کھلاڑی سے رابطہ کی تصدیق کر دی، تاہم کھلاڑی نے فوری طورپر اس بارے  پی سی  بی  اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع کر دیا۔ ڈائریکٹر پی سی بی اینٹی کرپشن  لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ  آصف محمود  نے  کھلاڑی کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ  کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کے حوالے سے دئیے جانے والے  لیکچرزکی وجہ سے بکی کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔ پی سی بی نے ابتدائی  تحقیقات کے دوران کچھ حساس معلومات حاصل کی ہیں  جنہیں مزید چھان بین  کیلئے ایف آئی اے کے حوالے  کیا گیا ہے، پی سی بی قوانین کے  مطابق کھلاڑی کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔