Monday, September 16, 2024

قومی ٹی ٹوئنٹی کا آغاز یکم ستمبر سے راولپنڈی میں ہوگا

قومی ٹی ٹوئنٹی کا آغاز یکم ستمبر سے راولپنڈی میں ہوگا
August 30, 2015
راولپنڈی(92نیوز)قومی ٹی 20- کرکٹ ٹورنامنٹ یکم ستمبرسے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں تمام سٹار کرکٹرز شریک ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تقریب لوگو رونمائی کے موقع پر  پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک انتخاب عالم نے گورننگ بورڈکے ممبر شکیل شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹی 20- کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ راونڈ یکم سے 5 ستمبر جب کہ مین راوئنڈ کا آغاز 8 ستمبر سے ہو گا۔ شکیل شیخ نے کہا کہ سٹار کھلاڑیو ں پر مشتمل اس ایونٹ سے شائقین بھرپور لطف اندوز ہونگے، شائقین کیلئے ٹکٹ ایک سو اور دو سو روپے کا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس میں سپانسر کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایونٹ کے میچز راولپنڈی سٹیڈیم کے علاوہ اسلام آباد کے  مرغزار اور ڈائمنڈ گراؤنڈ میں بھی کھیلے جائیں گے،کوالیفائنگ راونڈ میں آٹھ جب کے مین رائونڈ میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 14 ستمبر جبکہ فائنل معرکہ 15 ستمبر کو ہو گا۔