Thursday, May 9, 2024

قومی ٹی ٹوئنٹی، سندھ کی بلوچستان کو 52 رنز شکست

قومی ٹی ٹوئنٹی، سندھ کی بلوچستان کو 52 رنز شکست
October 15, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی  ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ سندھ کے نام رہا، جس میں بلوچستان کو 52 رنز سے شکست دی۔ بلوچستان نے سندھ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 233 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ کھڑا کردیا۔ اویس ضیا 77، بسم اللہ خان 54، عماد بٹ 31 اور امام الحق 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں سندھ کی پوری ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عابدعلی 41،خرم منظور33،سرفرازاحمد36،سعود شکیل 28رنز بناسکے۔ فاتح ٹیم کے عماد بٹ اور عاکف جاوید نے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بلوچستان کے عماد بٹ آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے، گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ناردرن نے جنوبی پنجاب کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔