Wednesday, May 8, 2024

قومی ٹی 20 اسکواڈ کی کوئنز ٹاؤن میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ

قومی ٹی 20 اسکواڈ کی کوئنز ٹاؤن میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ
December 10, 2020

کوئنز ٹاؤن (92 نیوز)18دسمبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں ۔ قومی ٹی 20 اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ سیشن کیا ، قومی ٹی 20 اسکواڈ نےآج اپنا پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ بھی کھیلا۔

آئسولیشن  کی مدت پوری کرنے کے بعد قومی ٹیم  کی کیویز  سے مقابلے  کے لیے تیاریاں جاری ہیں ، قومی ٹیم  اور پاکستان شاہینز کی الگ ،الگ پریکٹس جاری ہے ۔18 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی  سیریز کے  لیے قومی ٹی 20 اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن میں دوسرے روز بھی پریکٹس کرتے ہوئے   پہلا انٹرا اسکواڈ میچ  کھیلا،،انٹرا اسکواڈ  ٹی ٹوئنٹی  میچ میں تمام کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دئیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کے لیے  تین گھنٹے ٹریننگ کی،کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے  بھر پور ٹریننگ کی۔

پاکستانی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ  اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے پریکٹس  سے قبل گالف بھی کھیلی،محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر تصاویر شیئر  کیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی  میچوں کی سیریز  کا پہلا میچ 18 دسمبر کو  کھیلا جائے گا۔