Sunday, May 12, 2024

قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز، پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ

قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز، پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ
March 9, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ ایونٹ کے پہلے روز چار میچ کھیلے گئے۔ واپڈا، ماشا یونائٹیڈ، کراچی یونائٹیڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے، کوئٹہ ہزارہ اور کوئٹہ گرلز کا میچ برابر رہا۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں واپڈا کو گلگت ڈبلیو ایف سی نے چودہ گول سے شکست دی۔ گلگت کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

ہزارہ گرلز اور ہزارہ کوئٹہ کے درمیان دوسرا میچ بغیر کسی گول برابر رہا۔

تیسرے میچ میں ماشا یونائٹیڈنے سیالکوٹ ڈبلیو ایف سی کو 19 گول کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ مخالف ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ ماشا یونائٹیڈ کی سارا لیمبو نے 10،انیتا نے چھ گول اسکور کیے۔

چوتھے میچ میں کراچی یونائٹیڈ نے کراچی ڈبلیو ایف سی کو 19 صفر سے ہرایا۔ زلفیہ نذیر نے 11 جبکہ سوہا ہیرانی نے 5 گول کیے۔