Friday, April 26, 2024

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی وطن واپس پہنچ گئے

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی وطن واپس پہنچ گئے
September 11, 2016
لاہور (92نیوز) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے اور میڈیا سے بات چیت کئے بغیر ہی اپنے گھر کو روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نجی ایئر لائنز کے ذریعے رات گئے اکیلے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ اظہر علی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے باقی کھلاڑی چند روز قبل وطن پہنچے تھے۔ دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا اور گرین شرٹس پانچ میچوں کی سیریز چار ایک سے ہار گئی تھی۔