Tuesday, April 23, 2024

قومی وطن پارٹی کی خیبرپختونخوا حکومت میں واپسی‘ سکندر شیر پاو اور انیسہ زیب نے وزارت کا حلف اٹھا لیا

قومی وطن پارٹی کی خیبرپختونخوا حکومت میں واپسی‘ سکندر شیر پاو اور انیسہ زیب نے وزارت کا حلف اٹھا لیا
October 20, 2015
پشاور (92نیوز) قومی وطن پارٹی باضابطہ طور پر خیبرپختونخوا حکومت میں شامل ہوگئی۔ سکندرشیرپاﺅ اور انیسہ زیب نے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ قومی وطن پارٹی کو کابینہ میں کھپانے کےلئے وزیراطلاعات مشتاق غنی سے وزارت واپس لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے چند ماہ بعد ہی قومی وطن پارٹی کے وزراءپر بد عنوانی کے الزامات عائد کرکے حکومت سے فارغ کردیا گیا تھا۔ قومی وطن پارٹی ایک سال سے زائد عرصہ تک اپوزیشن میں رہنے کے بعد ایک بار پھر صوبائی حکومت میں شامل ہو گئی۔ قومی وطن پارٹی کے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور صوبائی صدر سکندرشیرپاﺅ اورخاتون رکن انیسہ زیب طاہرخیلی نے گورنر ہاﺅس پشاور میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ قومی وطن پارٹی کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کےلئے تحریک انصاف نے ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے وزیراطلاعات مشتاق غنی کی قربانی دی۔ مشتاق غنی نے اپنا استعفیٰ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھجوادیا۔