Thursday, September 19, 2024

قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اجلاس میں خواتین ارکان کی دبنگ انٹری

قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اجلاس میں خواتین ارکان کی دبنگ انٹری
August 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اجلاس میں خواتین کی بھی دبنگ انٹری ہوئی۔ خواتین ارکان خوب بن سنور کر اسمبلیوں میں پہنچیں۔ کسی نے گلاسز لگائے تھے تو کسی نے جدید طرز کا لباس زیب تن کیا تھا۔ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے افتتاحی اجلاس ہوئے تو نومنتخب خواتین ارکان اسمبلی کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا، جبھی تو سجنے سنورنے میں بھی کوئی کسر نہ چھوڑی۔ بغل میں پرس، گلے میں دوپٹے، مشرقی خواتین ایوان میں پہنچیں تو سجنے سنورنے کے ساتھ ساتھ مشرقی روایات کے مطابق سادگی کا عنصر بھی نظر آیا۔